i بین اقوامی

امریکی دبائو، اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی قرارداد پر عمل درآمد روک دیاتازترین

October 24, 2025

اسرائیلی وزیرِاعظم نے امریکی دبائو پر مغربی کنارے کو ضم کرنے کی قرارداد پر عمل درآمد رکوا دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے شدید تنقید اور دبائو کے بعد اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے اپنی پارلیمنٹ کی منظور شدہ قرارداد پر عمل در آمد رکوا دیا۔ اس سے قبل اسرائیلی پارلیمنٹ فلسطینی علاقے مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا بل منظور کرلیا تھا۔اسرائیلی پارلیمنٹ کی منظوری پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی حکومت پر واضح کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ وہ عرب ممالک کو زبان دے چکے ہیں، اگر اسرائیل نے ایسا کیا تو اس کو ملنے والی تمام تر مدد کا روک دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی