امریکی فوج نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے دو بحری جہاز شکن بیلسٹک میزائل اور ایک بغیر پائلٹ کے سطحی بحری جہاز تباہ کر دیا ہے عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ یہ بات طے شدہ تھی کہ یہ ہتھیار خطے میں اتحادیوں اور تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ تھے ۔امریکی محکمہ دفاع کے ایک سینئر اہلکار نے کہاکہ یمن کی حوثی ملیشیا نے گذشتہ سال اپنے حملوں کے اواخر سے یمن کے پانیوں میں شہری اور فوجی دونوں جہازوں پر تقریبا 50حملے کیے۔امریکی اور برطانوی افواج کے مسلسل فضائی حملوں کے باوجود ایران کے حمایت یافتہ حوثی بحیر احمر کے اہم تجارتی راستے پر جانے والے تجارتی جہازوں کو بدستور نشانہ بنا رہے ہیں۔اسسٹنٹ سیکرٹری دفاع سیلسٹی والنڈر نے قانون سازوں کو بتایا، "بحیر احمر میں تجارتی جہاز رانی اور بحری جہازوں کے خلاف کم از کم 50حملوں سے حوثی عالمی تجارت کے لیے اس اہم راستے کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔"
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی