i بین اقوامی

امریکی مخالفت کے باوجود رفاہ پر کنٹرول حاصل کریں گے، اسرائیل کا دوٹوک اعلانتازترین

March 22, 2024

اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ حماس کے 25فیصد اصل جنگجو رفاہ میں ہیں، امریکا کی مخالفت کے باوجود رفاہ پر کنٹرول حاصل کریں گے۔اسرائیل کے سٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ رفاہ کے حوالے سے امریکی فریق کے خیالات سنیں گے لیکن مصر کی سرحد پر واقع شہر رفاہ کو کنٹرول کیا جائے گا چاہے دونوں اتحادی کسی معاہدے پر پہنچیں یا نہیں، یہ ہر صورت ہو گا چاہے اسرائیل کو تنہا لڑنا پڑے، اگر امریکا سمیت پوری دنیا اسرائیل کیخلاف ہو جائے ہم پھر بھی جنگ جیتنے تک لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ حماس کو غزہ میں چھوڑنا پورے خطے سے اسرائیل پر لامتناہی حملوں کا باعث بنے گا یہی وجہ ہے کہ ان کو ہٹانے کا عزم اتنا مضبوط ہے چاہے اس سے امریکا کے ساتھ ممکنہ اختلافات پیدا ہوجائیں پھر بھی حماس کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔اسرائیلی وزیر نے کہا کہ رفاہ میں حماس کے 4بریگیڈز برقرار ہیں جن کی حمایت غزہ کے دوسرے حصوں سے انخلا کرنے والے جنگجو کر رہے ہیں، حماس کی یہ طاقت جنگ سے پہلے کی طاقت کے 25فیصد ہے، ہم ایک چوتھائی طاقت کو ایک جگہ پر نہیں چھوڑیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی