امریکی مسلم رہنماوں کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد وائٹ ہاس نے منگل کی رات کو ہونے والا افطار ڈنر منسوخ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائٹ ہاوس ذرائع نے بتایا کہ مسلم رہنماں کی جانب سے افطار ڈنر کے بائیکاٹ کے بعد وائٹ ہاوس نے تقریب منسوخ کردی ہے۔ کونسل آن امریکن-اسلامک ریلیشنز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورڈ احمد مچل نے بتایا کہ تقریب اس لیے منسوخ کی گئی کیونکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، بائیکاٹ کی فہرست میں وہ لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے ابتدائی طور پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی مسلم کمیونٹی نے واضح کر دیا تھا کہ ہمارے لیے وائٹ ہاوس کے ساتھ افطار کرنا ناقابل قبول ہو گا جو غزہ میں فلسطینی عوام کو قتل کرنے کے اسرائیلی حکومت کے اقدامات کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ناقدین نے خبردار کیا ہے کہ مسلم رہنماوں میں غم و غصہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بائیڈن کے انتخابی امکانات کے لیے ممکنہ طور پر خطرہ بن سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی