i بین اقوامی

امریکی نائب صدر کا غزہ میں جنگ بندی اور امداد کی ترسیل یقینی بنانے پر زورتازترین

March 04, 2024

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے حماس پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی پر رضامند ہو جائے جبکہ اسرائیل پر غزہ میں امداد کی ترسیل کو بڑھانے پر بھی زوردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق اتوار کو الاباما میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں بے گناہ لوگ انسانی تباہی کا شکار ہیں۔انہوں نے اسرائیلی حکومت پر غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے دبا ئوڈالا جہاں لاکھوں لوگوں کو قحط کا سامنا ہے۔امریکی نائب صدر نے کہا کہ غزہ میں بے پناہ مصائب کے پیش نظر وہاں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، حماس کو6ماہ کیلئے اس معاہدے پر رضامند ہونے کی ضرورت ہے، آئیے جنگ بندی کریں۔واشنگٹن نے اصرار کیا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ قریب ہے اور رمضان کے آغاز تک نافذالعمل ہونے پر زور دے رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی