i بین اقوامی

امریکی وزیر خارجہ کا جرمن ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پرتبادلہ خیالتازترین

July 10, 2025

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جرمن ہم منصب یوہان ویڈے فول سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔جس میں مشرق وسطی کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بھی گفتگو کی۔مارکوروبیو نے خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورپی اتحادیوں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔جرمن وزیر خارجہ نے بھی پائیدارامن اورسفارتی کوششوں کی اہمیت پرزوردیا، رابطہ خوشگواراور تعمیری ماحول میں ہوا اور مستقبل میں مزید مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی