امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ ہال پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔انٹونی بلنکن نے اپنے تحریری بیان میں حملے میں جانیں گنوانے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور اس خوفناک واقعے پر سوگ منانے والے روسی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔بلنکن نے زور دے کر کہا کہ امریکہ ماسکو میں مہلک دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی