امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا برفانی طوفان کی لپیٹ میں آئی ہے۔ریاست کے سیرا نیواڈا علاقے کے پہاڑوں پر آندھی کی رفتار 225کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، برفانی طوفان کی وجہ سے بہت سے سکی مراکز نے اپنے دروازے زائرین کے لیے بند کر دیے۔برفانی طوفان کے باعث مرکزی سڑکوں پر ٹریفک میں بھی خلل پڑا، کیلیفورنیا میں 39ہزار گھروں اور کاروباری مراکز کو بجلی کی ترسیل منقطع ہے،محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بیان میں سیرا نیواڈا کے وسطی حصوں بشمول جھیل طاہو کے علاقے کے لیے "برفانی تودے کے خطرے"کا انتباہ دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی