i بین اقوامی

امریکی ریاست ہوائی کے جنگلات میں آتشزدگی ، 6افراد ہلاکتازترین

August 10, 2023

امریکی ریاست ہوائی کی کائونٹی ماوی کے جنگلات میں آگ لگنے سے کم ازکم 6افراد ہلاک ہوگئے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہوائی کے جنگلات میں سمندری طوفان ڈورا کے باعث چلنے والی ہوائوں کی وجہ سے پھیلنے والی آگ سے6افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں،آتشزدگی سے کائونٹی ماوی میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، آگ کے باعث کم از کم 29بجلی کے کھمبے گر گئے،میئر کائونٹی ماوی نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جنگلات میں آگ سے متعدد املاک مکمل تباہ ہوگئیں، اس حوالے سے ریسکیو آپریشن جاری ہے،آگ لگنے کے باعث قریبی علاقوں کو خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ لوگوں کی نقل مکانی بھی شروع ہوگئی ہے،میئر کائونٹی ماوی کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران فائر فائٹر ٹیم کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے،ریاست ہوائی کے گورنر کا کہنا ہے کہ آگ سے ہونے والے نقصان کا مکمل اندازہ لگانے میں مہینوں لگ سکتے ہیں، امریکی کوسٹ گارڈز نے 12افراد کو بچا لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی