i بین اقوامی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کو دھمکیتازترین

September 08, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دے دی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر کوئی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیلی میری شرائط مان چکے ہیں، اب حماس کی باری ہے ان کی شرائط کو قبول کرے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ شرائط قبول نہ کرنے پر حماس کو خطرناک نتائج سے خبردار کررہا ہوں اور یہ میری آخری وارننگ ہے اس کے بعد کوئی وارننگ نہیں دوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی