i بین اقوامی

امریکی صدر ٹرمپ کا ملک میں پوسٹل بیلٹ نظام ختم کرنے کا عندیہتازترین

August 19, 2025

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں پوسٹل بیلٹ کا نظام ختم کرنے کا عندیہ دیدیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں پوسٹل بیلٹ کا نظام ختم ہونا چاہیے۔امریکا میں مڈٹرم الیکشن سے پہلے صدر ٹرمپ نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بطور ری پبلکن پارٹی ہم پوسٹل بیلٹ نظام ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ ختم کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جائے گا۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ پوسٹل بیلٹ ختم کرنے سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر کی تیاری جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی