امریکی صدرڈونڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماوں میں گفتگو ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی،وائٹ ہائوس اور صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے گفتگو کی کوئی تفصیل جاری نہیں ہوئی۔اس سے قبل جی سیون سمٹ سے ہنگامی طور پر واپس آنے کے بعد صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر کا ٹھکانہ معلوم ہے لیکن ہم فی الحال انہیں نشانہ بنانا نہیں چاہتے،صدر ٹرمپ نے ایران سے غیر مشروط سرینڈر کا بھی مطالبہ کیا۔ دوسری جانب غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہوں گے،طے کیا جا سکے گاکہ ایران کے ساتھ سفارتی حل ممکن ہے یا نہیں، سفارتی حل ممکن ہے یا پھر ٹرمپ فوجی کارروائی کا راستہ اختیار کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی