i بین اقوامی

امریکی صدرٹرمپ ایران کو آخری موقع کی پیشکش کرنیوالے ہیں،اسرائیلی اخبار کا دعویتازترین

June 17, 2025

اسرائیلی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ ایران کو آخری موقع کی پیشکش کرنیوالے ہیں۔اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکی صدر کی نئی پیشکش گزشتہ انتظامیہ کی ایران کو دی گئی تجویز سے بہترہوسکتی ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران کو اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کر دینے چاہییں، ورنہ "بہت دیر ہو جائے گی،ایران تناو کم کرنے کے لیے بات چیت کرنا چاہتا ہے اور اسے ابھی یہ قدم اٹھانا چاہیے۔ٹرمپ نے اسرائیل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں جو فی الحال اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی