i بین اقوامی

امریکی شہر لوزیانا میں طوفانی بارشوں سے تباہی، آمد و رفت معطلتازترین

March 06, 2024

امریکا کے شہر لوزیانا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں شہر بھر میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں امریکی شہر لوزیانا کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، شہر بھر میں آمد و رفت کا نظام بھی پوری طرح سے معطل ہو گیا، ریسکیو حکام نے سیلاب میں پھنسی گاڑیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔دوسری جانب مقامی حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ تیز ہوا کے ساتھ اولے برسنے کا خدشہ ہے، شہری گھروں تک محدود رہیں، سیلاب میں پھنسی گاڑیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے، ٹریفک کی روانی کیلئے سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس یونٹ موجود رہے گی۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ امریکا کی قومی موسمیاتی سروس نے ایک روز قبل ہی تیز بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی