i بین اقوامی

امریکی شہر مینیا پولس کے کیتھولک سکول میں فائرنگ، 3 بچے ہلاک، 20 افراد زخمیتازترین

August 28, 2025

امریکی شہر مینیا پولس کے سکول میں فائرنگ ،3 بچے ہلاک، 20 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیتھولک سکول میں پیش آیا، مبینہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا، فائرنگ کے دوران سکول میں عبادت کی تقریب جاری تھی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔امدادی ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، سکول اور چرچ کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، مزید تحقیقات جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی