غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے امریکی سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد کثرت رائے سے مسترد کر دی گئی،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے گزشتہ ماہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرانے کیلئے قرارداد پیش کی تھی جس پر گزشتہ روز رائے شماری کی گئی، قرارداد میں امریکی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ عالمی قوانین کے تحت غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرائیں،رائے شماری کے دوران امریکی سینٹ کے 100میں سے صرف 11ارکان نے تحقیقات کرانے کے مطالبے کی حمایت کی جب کہ 72نے مخالفت میں ووٹ ڈالا، امریکی سینیٹ میں حکمران جماعت ڈیموکریٹس کو اپوزیشن جماعت ریپبلکن پر معمولی برتری حاصل ہے تاہم رائے شماری میں دونوں جانب سے اسرائیل کے حق میں ووٹ دیئے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی