i بین اقوامی

امریکی سینیٹر لنزی گراہم کی بھارت پر اضافی ٹیرف عائد کیے جانے پر ٹرمپ کو شاباشتازترین

August 07, 2025

امریکی سینیٹر لنزی گراہم نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت پر اضافی ٹیرف لگانے کے فیصلے کو سراہا ہے ۔ غیرملکی خبررساںادڈارے کے مطابق امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزی گراہم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پراضافی 25 فیصد ٹیرف لگانے کے فیصلے کو سراہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سستا روسی تیل خریدنا اب اتنا آسان نہیں رہا جتنا پہلے تھا، بھارت روسی صدر پیوٹن سے تیل خریدنے پر بضد ہے تاکہ یوکرین میں خونریزی جاری رہے لیکن صدرٹرمپ نے دنیا پر واضح کردیا کہ پیوٹن سے تیل خریدتے رہے تو ٹیرف کے بغیر امریکی معیشت تک رسائی نہیں ملیگی۔لنزی گراہم کا کہنا تھا کہ اس کام میں ملوث ہیں وہ اب کسی اور کے بجائے خود کو موردالزام ٹھہرائیں۔انہوں نے امریکی صدر کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ شاباش صدر ٹرمپ، آپ وہ مضبوط اور فیصلہ کن رہنما ہیں جس کا دنیا، یوکرین میں خونریزی کے خاتمے کیلئے انتظار کر رہی ہے۔خیال رہیکہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا جس کے بعد اب بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی