i بین اقوامی

امریکی سینٹرل کمانڈ کا چھ حوثی کروز میزائل اور ڈرون تباہ کرنے کا دعویتازترین

March 01, 2024

امریکی سینٹرل کمانڈ نے حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں مزید حملوں کی دھمکی کے چند گھنٹے بعد یمن میں حوثی گروپ کے نئے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ افواج نے یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ سے تعلق رکھنے والے چھ اینٹی شپ کروز میزائلوں کو نشانہ بنایا۔ یہ کروز میزائل بحیرہ احمر کی طرف داغے جانے کے لیے تیار تھے۔سینٹرل کمانڈ نے ایکس پلیٹ فارم پر جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ اس کی افواج نے اپنے دفاع میں جنوبی بحیرہ احمر کے اوپر ایک ڈرون کو بھی مار گرایا۔انہوں نے وضاحت کی کہ فوجی حکام نے فیصلہ کیا کہ میزائل اور ڈرون خطے میں تجارتی بحری جہازوں اور امریکی بحریہ کے بحری جہازوں کے لیے خطرہ ہیں۔یہ کارروائی حوثی رہ نما عبدالملک الحوثی کی جانب سے بحیرہ احمر میں ایک نئی کشیدگی کی دھمکی دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔ عبدالملک الحوثی نے کہا تھا کہ ان کا گروپ "فوجی سرپرائز اور غیر متوقع کارروائیاں" کرے گا۔انہوں نے ایک تقریر میں کہا کہ گروپ نے کارروائیوں کے آغاز سے اب تک 54بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کی کل تعداد 384تک پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی