امریکہ میں گھریلو ناچاقی پر ایک سفاک مسلمان شخص نے اپنی اہلیہ اور 3بیٹیوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 4افراد کے قتل کا افسوسناک واقعہ امریکی ریاست الینوائے کے ٹنلے پارک میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر سفاک شخص نے بیوی اور 3بیٹیوں کو گولیاں مار دیں، بدنصیب خاندان 7افراد پر مشتمل تھا، 2بیٹے غیر موجودگی کی وجہ سے محفوظ رہے،پولیس حکام کے مطابق ٹنلے پارک میں ایک شخص نے پولیس کو فون پر اطلاع دی کہ ان کے پڑوس میں فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے اور گھر میں چار لاشیں بھی پڑی ہیں، پولیس جب موقع پر پہنچی تو ایک پستول اور 4لاشیں برآمد ہوئیں، مرنے والوں کی شناخت 53سالہ مجیدہ قاسم، 26سالہ جڑواں بہنیں حلیمہ، زاہیہ اور 24سالہ ہنان کے ناموں سے ہوئی ہے،پولیس نے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کی گرفتاری کا بھی دعوی کیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور یہ بھی نہیں معلوم کہ آیا گرفتار وہی شخص ہے جس نے فون پر واقعے کی اطلاع دی تھی، پولیس نے یہ بھی نہیں بتایا کہ قتل کے وقت باپ اور دیگر دو بچے کہاں تھے اور نہ یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مقتولین کا تعلق کس ملک سے تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی