امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں سیلاب کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ، کیلیفورنیا کے علاقے ساکرامینٹو میں کام کرنے والے ریسکیو حکام نے کثیر تعداد میں سیلاب زدگان کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سیلابی پانی میں گھِرے ہوئے علاقوں سے نکال لیا ہے،موسلا دھار بارشوں کی لپیٹ میں آئی ہوئی ریاستوں کیلیفورنیا اور نیواڈا میں تقریبا 2لاکھ 35ہزار مکانات اور کاروباری مراکز کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے،یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق کیلیفورنیا کے قصبے ریو ڈیل میں 5،4کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کی وجہ سے علاقے میں تقریبا 100 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، قصبے کے نصف سے زائد رہائشی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں اور 30فیصد کے لئے پانی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی