i بین اقوامی

امتحان میں نقل کرتی پکڑی گئی مصری رکن پارلیمنٹ کے شوہر کا سرکاری ملازمین پرتشددتازترین

January 22, 2024

مصرمیں چند روز قبل لا کے سالانہ امتحان میں نقل کرتے پکڑی گئی خاتون رکن پارلیمان نشوی رائف ایک بار پھر منظر عام پر آگئی ہیں۔ البتہ اس بار ان کے شوہر کے ہاتھوں سرکاری ملازمین کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ عوامی حلقوں کی توجہ کا مرکز ہے، عرب میڈیا کے مطابق مصر کی قنا گورنری کورٹس کمپلیکس میں رئیل اسٹیٹ رجسٹری کے ایک ملازم نے پارلیمنٹ کی رکن نشوا رائف کے شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی جس میں ملزم پرسرکاری ملازمین پر تشدد کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے،ایک ملازمہ نے نشوی رائف کے شوہر پرملازمہ نے الزام لگایا کہ ان کی ڈیوٹی کے دوران اس کے ساتھیوں کی توہین کی گئی، جب کہ وہ گذشتہ بدھ کو دو طالب علموں کے ساتھ فیکلٹی ممبرکے خلاف اپنی گواہی ریکارڈ کرانے جا رہا تھا،واقعے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ نشوی رائف کے شوہر دو گواہوں کے ساتھ قنا کورٹس کمپلیکس میں واقع رئیل اسٹیٹ رجسٹری گئے اور اپنی اہلیہ پر امتحان میں دھوکہ دہی کے واقعے کے حوالے سے اپنی گواہی ریکارڈ کرنا چاہتے تھے،گواہ نے مزید کہا کہ "فراڈ کی مرتکب" خاتون رکن پارلیمنٹ کے شوہرنے رئیل اسٹیٹ رجسٹریشن ملازمین کی بات نہیں سنی اور ان کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے بعد اس کے خلاف واقعہ کی تحقیقات کے لیے استغاثہ کے لیے میمورنڈم لکھا گیا،ملازمہ نے نشوی کے شوہر پر الزام لگایا کہ ان کی ڈیوٹی کے دوران اس کے ساتھیوں کی توہین آمیز سلوک کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی