i بین اقوامی

اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام،روس نے 18برطانوی شہریوں پر پابندی لگا دیتازترین

February 13, 2024

روس نے فوجی حکام سمیت 18برطانوی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے،روسی امور خارجہ نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ روس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سمیت دو سال سے سے مسلسل یوکرین کو اسلحہ دے رہا ہے،اس صورتحال کے پیش نظر ہماری حکومت نے 18برطانوی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن کے ناموں کی فہرست جاری کی گئی ہے،اس فہرست میں برطانیہ کے فوجی و سیاسی عہدے داروں سمیت یونیورسٹیوں اور تحقیقاتی انسٹیٹیوٹس کے ارکان بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی