i بین اقوامی

ہانک کانگ ایئرپورٹ پر غیرملکی شہری طیارے تلے دب کر ہلاکتازترین

February 07, 2024

ہانک کانگ کے ایئرپورٹ پر ایک غیرملکی شخص طیارے تلے آکر کا جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،تفصیلات کے مطابق ہانک کانگ ایئرپورٹ پر 34سالہ اردن کا شہری ٹرک میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک نیچے گرا اور اس طیارے تلے دب گیا جسے اسی ٹرک کے پیچھے کھینچا جا رہا تھا، ہلاک ہونے والا شہری زمینی سپورٹ اور مین ٹیننس فرم چائنا ایئر کرافٹ سروسز میں کام کرتا تھا،ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا، اردنی شہری طیارے سے ٹکرانے کے باعث ہلاک ہوا ہے تاہم ایک 60سالہ ٹرک ڈرائیور سے اردنی شہری کی موت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جسے خطرناک ڈرائیونگ کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی