i بین اقوامی

انڈونیشیا' طلبا کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاج، پولیس اصلاحات، پرتشدد کارروائیوں کی تحقیقات کا مطالبہتازترین

September 05, 2025

انڈونیشیا میں سیکڑوں طلبا نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے دوران پولیس اصلاحات اور پر تشدد کارروائیوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔گزشتہ روز جکارتہ میں طلبہ یونینز کی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر نے حکومت سے میٹنگ کی تجویز پیش کی تھی جس پر اب تک عمل نہیں کیا گیا۔گزشتہ ہفتے پولیس تشدد اور سرکاری اخراجات کے خلاف ہونے والے مظاہرے پورے ملک میں پھیل گئے ہیں، جس میں اب تک 10 افراد ہلاک اور 1,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی