i بین اقوامی

انٹرنیٹ کے ذریعے نوجوانوں کا برین واش کیا جا رہا ہے، صدر ٹرمپتازترین

September 16, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے نوجوانوں کا برین واش کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے نام پر پیشہ ور مظاہرین جلائوگھیرائو میں ملوث ہیں۔ ہم شاید اگلا قدم شکاگو کی طرف بڑھائیں گے اور بدامنی کے شکار شہر شکاگو کو محفوظ بنایا جائے گا۔ شکاگو اور نیوآرلینز میں نیشنل گارڈز تعینات کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹیفا سمیت شدت پسند مظاہرین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اور شہروں میں جرائم کا خاتمہ کیا جائے گا۔ میمفس میں بھی بدامنی عروج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ چارلی کرک کے قاتل کا بائیں بازو کے شدت پسندوں نے ذہن بدلا۔ اور انٹرنیٹ کے ذریعے نوجوانوں کا برین واش کیا جا رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میمفس سیف ٹاسک فورس کے قیام کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی