i بین اقوامی

اوپن اے آئی کے دو نئے اوپن سورس ماڈلز متعارفتازترین

August 07, 2025

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے دو نئے اوپن سورس اے آئی ماڈلز متعارف کرا دیئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اوپن اے آئی نے دو نئے "اوپن اے آئی ماڈلز لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے، جنہیں صارفین اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے کر مقامی سطح پر چلا سکتے ہیں۔یہ ماڈلز اوپن ویٹ لینگویج ماڈلز کہلاتے ہیں، جو صارفین کو ماڈل کے اندرونی پیرامیٹرز تک رسائی دیتے ہیں تاکہ انہیں اپنی مخصوص ضروریات کے مطابق ڈھالا جا سکے جو کہ کمپنی کے معروف بند ماڈل چیٹ جی پی ٹی کے برخلاف ہے۔ایسے ماڈلز عام طور پر وہ کمپنیاں استعمال کرتی ہیں جو اے آئی کو اپنے سرورز پر مخصوص کاموں کے لیے مقامی سطح پر تعینات کرتی ہیں۔ اوپن اے آئی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان نئے ماڈلز کی تربیت کے لیے کن ڈیٹا سیٹس کا استعمال کیا گیا۔یہ پیشرفت اوپن اے آئی کے ماڈلز کو مختلف قسم کے ہارڈویئر پر قابلِ استعمال بناتی ہے۔ دیگر ٹیکسٹ جنریٹنگ اے آئی ٹولز کی طرح، یہ دونوں ماڈلز بھی کوڈ لکھنے، تحقیق کرنے اور مختلف آن لائن ڈیٹا تک رسائی کے ذریعے جوابات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی