i بین اقوامی

اردن کا امریکا سے نئے ایف 16 طیارے خریدنے کیلئے اربوں ڈالر کا معاہدہتازترین

January 21, 2023

اردن کی فضائیہ نے امریکا سے نئے ایف 16 طیارے خریدنے کیلئے اربوں ڈالر کا معاہدہ کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نیان طیاروں کی فروخت کی منظوری گزشتہ برس فروری میں دی تھی ۔ دارالحکومت عمان میں اردن کے ایئرفورس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد حیاست اور امریکی مشن کے ڈپٹی چیف روہت نیپال نے معاہدے پر دستخط کیے۔ عرب ملک کی فضائیہ نے بیان میں کہا ہے کہ یہ معاہدہ دفاعی صلاحیت میں اضافے ، جنگ کی تیاری اور امریکا کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کیا جائے گا اور خطے میں دہشتگردی کی روک تھام اور امن کے فروغ کیلئے کام ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق ان طیاروں کی مالیت کا تخمینہ 4.21 ارب ڈالر لگایا گیا ہے ، اردن کی فضائیہ کے پاس 44 ایف 16 طیارے ہیں ، فضائیہ ان طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کے بجائے امریکا سے 16 نئے ویریئنٹ کے طیارے خرید رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی