i بین اقوامی

ارجنٹائن کی نائب صدر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیںتازترین

September 02, 2022

ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنینڈس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت کرسٹینا فرنینڈس گھر کے باہر اپنے سپورٹرز کے درمیان موجود تھیں کہ ایک مسلح شخص نے ان پر فائر کرنے کی کوشش کی،رپورٹ کے مطابق حملہ آورنے پستول کرسٹینا فرنینڈس کی جانب کرکے فائر کیا لیکن گولی نہ چل سکی جس کے باعث وہ بڑے حادثے سے بچ گئیں،35سالہ برازیلین نژاد حملہ آور کو پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے،خیال رہے کہ کرسٹینا فرنینڈس پر کرپشن الزامات کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے، کرسٹینا فرنینڈس 2007اور 2015میں ارجنٹائن کی دو بار صدر بھی رہ چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی