i بین اقوامی

اسلام مخالف ڈچ سیاستدان گیئرٹ ولڈرز وزارت عظمی کی دوڑ سے باہرتازترین

March 14, 2024

ہالینڈ کے اسلام مخالف سیاستدان گیئرٹ ولڈرز 2023کے انتخابات میں اپنی پارٹی پارٹی فار فریڈم(پی وی وی )کی ڈرامائی کامیابی کے باوجود وزارت عظمی کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام مخالف پہچان رکھنے والے ڈچ سیاستدان گیئرٹ ولڈرز اپنی پارٹی پی وی وی کی کامیابی کے باوجود ہالینڈ کے وزیر اعظم نہیں بن سکیں گے،سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں ولڈرز نے لکھا کہ میں صرف اس صورت میں وزیر اعظم بن سکتا ہوں جب اتحاد میں شامل تمام جماعتیں اس کی حمایت کریں، لیکن ایسا نہیں ہوسکا ۔فریڈم پارٹی نے گزشتہ برس سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے لیکن اسے اتحاد کیلئے دوسری جماعتوں کی حمایت کی ضرورت تھی،60سالہ ولڈرز نے مخلوط حکومت بنانے کی کوشش کی تھی اور سینٹر رائٹ وی وی ڈی، نیو سوشل کنٹریکٹ ( این ایس سی )اور بی بی بی جیسی پارٹیوں کے ساتھ مذاکرات میں مہینوں گزارے،ڈچ پبلک براڈکاسٹر این او ایس کے مطابق، تینوں پارٹیوں کے سربراہان نے اصرار کیا کہ وہ آگے بڑھنے کے لئے ایک ہی صورت تیار ہوں گے کہ اگر سربراہان حکومت میں کوئی کردار ادا نہ کرنے پر راضی ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی