اسلامی تعاون تنظیم نے غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی مذمت کی ہے،ایک تحریری بیان میں او آئی سی نے غزہ کے جنوب میں تقریبا 15لاکھ فلسطینیوں کے پناہ لینے والے رفح شہر پر اسرائیل کے حملوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ رفح پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہری جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں شہید اور زخمی ہوئے اور عالمی برادری کے انتباہات کو نظر انداز کیا گیا،رفح شہر پر حملوں کو غزہ کی پٹی میں لوگوں کے مصائب کو مزید گہرا کرنے اور نسل کشی کے جرم کے تسلسل کے طور پر بیان کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ فلسطینی عوام کو تنہا کرنے کی ایک ناقابل قبول کوشش ہے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی