i بین اقوامی

اسرائیل ایران جنگ، امریکا کا مشرق وسطی میں اضافی دفاعی صلاحیتیں تعینات کرنے کا حکمتازترین

June 17, 2025

امریکا نے اسرائیل ایران جنگ کے دوران مشرق وسطی میں اضافی دفاعی صلاحیتیں تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔غیرملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق امریکا نے ملٹری ری فیولنگ جہازوں کی بڑی تعداد مشرق وسطی بھیجی ہے، مشرق وسطی میں امریکی طیارہ برداربحری جہازکی نقل وحرکت بھی ہوئی ہے۔ امریکا کی مشرق وسطی تعیناتی میں ری فیولنگ جہاز اور طیارہ بردار جہاز نمٹز شامل ہیں۔امریکی وزیر دفاع کے مطابق امریکی فورسز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اضافی تعیناتی کا مقصد خطے میں ہماری دفاعی پوزیشن کو بڑھانا ہے۔امریکی عہدیدار کے مطابق جہازوں کی تعیناتی پہلے سے طے شدہ تھی، نمٹز پر 60جنگی جہاز اور 5 ہزار اہلکار رکھنے کی گنجائش ہے۔اس کے علاوہ 31 سے زائد ری فیولنگ جہاز اتوار کو امریکا سے روانہ کیے گئے تھے، جہازوں نے جرمنی، برطانیہ، اسٹونیا، یونان میں لینڈ کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے جہازوں کی تعداد پر موقف دینے سے گریز کیا۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فوجی ٹینکر جہازوں کی تعیناتی اسٹریجک تیاریوں کا واضح اشارہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی