i بین اقوامی

اسرائیل ایران جنگ میں غیرجانبدار نہیں، جو بہتر ہوا، وہی کریں گے،حزب اللہتازترین

June 20, 2025

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع میں ان کی تنظیم وہ ہی کرے گی جو اسے بہتر لگے گا۔ٹیلی گرام پر پوسٹ کیے جانے والے پیغام میں شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ حزب اللہ اس تنازع میں غیرجانبدار نہیں ہے بلکہ اسے ظالمانہ اسرائیلی امریکی جارحیت سمجھتی ہے۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے شام ٹوم براک نے حزب اللہ کو وارننگ دی تھی کہ وہ اس تنازع سے دور رہے۔براک نے کہا تھا کہ میں صدر ٹرمپ کی طرف سے یہ کہوں گا کہ حزب اللہ کا اس تنازع میں شامل ہونا ایک بہت برا فیصلہ ہوگا۔حزب اللہ ماضی میں بھی اسرائیل سے مسلح لڑائیاں لڑتی رہی ہے، اسے ایران کی حمایت حاصل ہے اور یہ اسرائیل کے وجود کی مخالف تنظیم ہے۔حزب اللہ کو اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک نے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی