i بین اقوامی

اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کے اپنے مقاصد کے حصول کے قریب ہے ،نیتن یاہو کا دعویتازترین

June 23, 2025

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہمارے مقاصد پورے ہونے پر ایران میں مہم ختم ہو جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حملوں کے دوران ایران کے فردو جوہری پلانٹ کو بری طرح نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کے اپنے مقاصد کے حصول کے قریب ہے، مقاصد پورے ہونے پر ایران میں مہم ختم ہو جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی