i بین اقوامی

اسرائیل انسانی حقوق اور انسانی اقدار کا بھی قاتل ہے، کولمبیاتازترین

February 16, 2024

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ غزہ پر بمباری کر کے اسرائیل نے صرف بچوں کا ہی نہیں آزادی، انسانی حقوق اور باہمی تعاون و اتحاد کا بھی قتل عام کر دیا ہے،دارالحکومت بگوٹا میں منعقدہ ڈیموکریسی فورم سے خطاب میں گسٹاوو نے کہا کہ دنیا کی جمہوری اقدار تہس نہس کر دی گئی ہیں۔ حالیہ اڑھائی صدیوں میں بحیثیت انسان ہم جمہوری اقدار سے بتدریج دور ہو گئے ہیں،صدر پیٹرو نے کہا کہ غزہ پر بمباری کر کے اسرائیل صرف بچوں اور بچیوں کو ہی قتل نہیں کر رہا آزادی، انسانی حقوق اور انسانی بھائی چارے کو بھی موت کے گھاٹ اتار رہا ہے، بموں سے بچوں کو قتل کیا جا رہا ہو تو ہم انسانی بھارے چارے کی بات کیسے کر سکتے ہیں؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی