اسرائیلی حکومت کے ایک سابق فوجی جنرل نے اسرائیلی حکام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے تل ابیب کے فوجی مقاصد کے حصول میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ پہلے ہی ہار چکا ہے۔ ریزرو فوجی جنرل اسحاق بریک نے جنگ غزہ کے تعلق سے اسرائیلی فوجی سربراہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے اقدامات اس کی فتح کا باعث نہیں بن سکتے اور اسرائیل جنگ غزہ ہار چکا ہے۔ اس اسرائیلی فوجی جنرل نے کہا کہ اسرائیل کی فوج اس وقت اپنی نجات کی دہائی دے رہی ہے اور اسے خود کو بچانے کے لئے فوجی تقویت کی ضرورت ہے۔سابق اسرائیلی فوجی جنرل نے کہا کہ جنگ غزہ شروع ہوتے ہی اس نے اسرائیلی حکام کو خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کو کوئی نتیجہ نہیں ملے گا۔ اسرائیلی حکومت کے سابق اور ریزرو فوجی جنرل اسحاق بریک نے کہا کہ اسرائیل کی فوج کو غزہ پر حملہ کرنے کے بعد پہلے سے کہیں زیادہ بدتر صورت حال کا سامنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی