i بین اقوامی

اسرائیل کے ساتھ سرحدی معاہدے پر مطمئن ہیں، لبنانتازترین

October 12, 2022

بنانی پارلیمان کے ڈپٹی سپیکر الیاس بوصعب نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کو اسرائیل کے ساتھ سمندری سرحد کی حد بندی کے لیے امریکہ کی ثالثی میں ایک معاہدے کا حتمی مسودہ موصول ہو گیا ہے جو لبنان کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے۔یہ مسودہ جلد ہی ایک تاریخی معاہدے میں تبدیل ہوسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوصعب نے حتمی مسودہ موصول ہونے کے بعد گفتگو میں کہا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو آموس ہوکسٹائن کی کوششیں ایک تاریخی معاہدے کا باعث بن سکتی ہیں۔واضح رہے امریکی ثالث ہوکسٹائن دونوں ممالک کے درمیان مہینوں سے سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں۔بوصعب نے کہا کہ ہمیں حتمی مسودہ چند منٹ قبل موصول ہوا، لبنان نے محسوس کیا کہ یہ لبنان کی تمام ضروریات کو مدنظر رکھتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ دوسری جانب کو بھی ایسا ہی محسوس کرنا چاہیے۔معاہدے کے تازہ مسودے کے بارے میں سرکاری اسرائیلی نقطہ نظر ابھی واضح نہیں ہے۔اس سے قبل گزشتہ اتوار کو لبنانی صدر میشال عون نے کہا تھا کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ اپنی سمندری سرحدوں کی حد بندی کرنے کی تجویز کا حتمی ورژن چند گھنٹوں میں حاصل کر لے گا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ امریکی ثالث نے انہیں ایک ٹیلی فون بات چیت میں بتایا کہ تجاویز پر تحفظات کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔لبنانی ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی فریق مناسب فیصلہ لینے کی تیاری میں ہوکسٹائن کی تجویز کے حتمی ورژن کا بغور مطالعہ کرے گا۔گزشتہ ہفتے اسرائیل نے معاہدے کے مسودے میں لبنان کی طرف سے کی گئی آخری لمحات کی تبدیلیوں کو مسترد کر دیا تھاجس سے اس حوالے سے جاری کی سفارتی کوششوں سے متعلق شکوک پیدا ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک اختلافات کو دور کرنے کی کوشش میں گزشتہ دنوں امریکی ثالث کے ذریعے قریبی رابطے میں رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی