i بین اقوامی

اسرائیل کے سیکڑوں ماہرین تعلیم نے غزہ میں مظالم ختم کرنے اور امداد کی بحالی کا مطالبہ کردیاتازترین

July 28, 2025

اسرائیل کے 300 سے زائد ماہرین تعلیم نے غزہ مظالم کے خاتمے اور امداد کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔اسرائیلی اخبار کے مطابق 341 اسرائیلی ماہرین تعلیم نے اپنے پیغام میں اسرائیلی حکومت، فوج اور عوام کو مخاطب کیا اورکہا ہماری طرف سے کیے جانے والے اقدامات عالمی پیمانے پر تباہی کا سبب بن سکتے ہیں۔اسرائیلی ماہرین تعلیم کا کہنا تھا کہ ہم اس پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، غزہ میں انسانی بحران فوری روکا جائے، طبی امداد، خوراک، پانی غزہ کے اندر جانے دی جائے اور نہتے شہریوں پر فائرنگ بند کی جائے۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کے پیداکردہ بھوک کے بحران کے خلاف انڈونیشیا میں بڑا احتجاج کیا گیا، دارالحکومت جکارتا میں سیکڑوں افراد نے امریکی سفارت خانے کی طرف احتجاجی ریلی نکالی۔ فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے خالی برتن بجا کر غزہ امداد بحال کرنے کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے غزہ کا اسرائیلی محاصرہ ختم کرا کر اقوام متحدہ امن فوج بھیجنے کا مطالبہ بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی