i بین اقوامی

اسرائیل کا حملوں کو ناکام بنانے کیلئے رواں سال اینٹی میزائل لیزر سسٹم نصب کرنے کا اعلانتازترین

September 18, 2025

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ میزائل حملوں کو ناکام بنانے کے لئے اینٹی میزائل لیزر سسٹم نصب کرے گا۔اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق رواں سال کے آخر تک آئرن بیم لیزر سسٹم نصب ہوجائے گا، آئرن بیم اسرائیل کے آئرن ڈوم، ڈیوڈ سلنگ اور ایرو اینٹی میزائل سسٹم کا حصہ ہے۔اسرائیلی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ آئرن بیم رافیل اور ایلبٹ کمپنی کا پراجیکٹ ہے۔ئرن ڈوم میزائل شکن نظام بھی جدید ریڈار کی مدد سے اپنے ہدف کو تلاش کرتا ہے اور محض 20 سے 45 سیکنڈ کے اندر ہدف (داغے گئے راکٹ) کو راستے میں روک کر اسے ناکارہ بنا دیتا ہے، آئرن ڈوم کے ذریعے داغے گئے میزائل کی رینج 2.5 میل سے 44 میل تک ہوتی ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ یہ نظام اسرائیلی رفال ایڈوانس ڈیفنس سسٹم اور اسرائیلی ایئرو اسپیس انڈسٹریز نے امریکی مالی وسائل اور تیکنیکی مدد سے بنایا ہے۔اخبار نے مزید لکھا تھا کہ اس کا مقصد گنجان آباد اسرائیلی علاقوں اور اہم تنصیبات کو کم فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ حملوں سے بچانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی