i بین اقوامی

اسرائیل کاحماس کو بہانہ بنا کرفلسطینی عوام کو اجتماعی سزا دینا ناقابل قبول ہے، روستازترین

December 12, 2023

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے غزہ کے لئے بین الاقوامی مبصر مشن کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا حماس کو بہانہ بنا کرفلسطینی عوام کو اجتماعی سزا دینا ناقابل قبول ہے،سرگئی لاروف نے مشترکہ مستقبل کی تعمیرکے مرکزی خیال کے ساتھ قطر میں منعقدہ 21ویں دوحہ فورم سے خطاب میں کہا کہ 7اکتوبر کو حماس کا اسرائیل پر حملہ بے سبب نہیں تھا، یہ حملہ اصل میں سالوں سے جاری محاصرے اور فلسطینی حکومت کے قیام سے متعلق کھوکھلے وعدوں کے بعد کیا گیا ہے،لاروف نے کہا کہ ہم نے سالوں تک اسرائیل کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ فلسطینی حکومت کا قیام عمل میں نہ آنا مشرق وسطی میں انتہا پسندی کو ہوا دینے والا ایک اہم عنصر ہے، فلسطین کی حکومتی حیثیت کا معلق رہنا علاقے کا خطرناک ترین پہلو ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ساتھ، غزہ میں ایک بین الاقوامی مبصر مشن کی ضرورت پر اور غزہ میں انسانی فائر بندی کی یقین دہانی کے لئے بین الاقوامی دباو ڈالنے کے موضوع پر ، بات چیت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی