i بین اقوامی

اسرائیل کی حماس کو قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک اورڈیل کی پیشکشتازترین

January 23, 2024

اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک اور ڈیل کی پیشکش کردی، دوسری جانب ، حماس سے لڑائی میں مزید 21اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے،24گھنٹے میں اسرائیل کے 24فوجی مارے گئے۔اسرائیلی میڈیا کیمطابق ڈیل میں تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے دو ماہ کی جنگ بندی کی تجویز ہے،غزہ میں حماس کی اعلی قیادت کو محفوظ راستہ دینے کی بات بھی کی گئی ہے،تاہم نہ تمام فلسطینی قیدی رہا ہوں گے اور نہ ہی جنگ ختم ہوگی،حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی تک ڈیل کی پیشکش ان تک نہیں پہنچی۔تاہم وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے بغیر کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔اسرائیلی فوج نے خان یونس پرپوری قوت سے حملہ کردیا،نصیر اسپتال اور الامل اسپتال زخمیوں سے بھر گئے،خان یونس میں قابض فوج اورفلسطینی جنگجوں کے درمیان شدیدلڑائی جاری ہے،اسرائیل کی جانب سے ٹینکوں اورطیاروں کے ذریعے خان یونس پر شدید بمباری کی جارہی ہے،دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کو اب تک کا سب سے بڑا جانی نقصان اٹھانا پڑا، حماس سے لڑائی میں مزید 21اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے،24گھنٹے میں اسرائیل کے 24فوجی مارے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی