انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل گروسی نے نیویارک میں میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات سے متعلق تشویش ہے، اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات کو ممکنہ طور پر نشانہ بنا سکتا ہے۔ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران نے سکیورٹی کے پیش نظر جوہری تنصیبات کو بند کر دیا تھا لیکن اب دوبارہ کھول دیا ہے، ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے امکانات ہیں، دونوں فریقین کی جانب سے انتہائی تحمل کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی