i بین اقوامی

اسرائیل کی جبالیہ اور خان یونس پر شدید بمباری، درجنوں فلسطینی شہیدتازترین

January 24, 2024

اسرائیلی فوج نے جبالیہ میں 2رہائشی عمارت پر بارود برسا کر مزید 14فلسطینیوں کو شہید کردیا، 24گھنٹوں کے دوران 195افراد شہید ہوئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں 2رہائشی گھروں پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 14شہری جان سے گئے جبکہ غزہ کی طبی ذرائع نے عرب میڈیا کو بتایا ہے کہ خان یونس میں ایک دن میں کم از کم 40فلسطینی شہید ہو گئے، 24گھنٹوں کے دوران 195افراد شہید ہوئے،گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے خان یونس شہر کو گھیرے میں لینے کا اعلان کیا تھا، جس میں حالیہ ہفتوں میں لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے،اسرائیلی فوج نے خان یونس اور پناہ گزین کیمپ کے علاقوں کے رہائشیوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر المواسی کے علاقے میں چلے جائیں۔اسرائیلی فوج نے خان یونس کا النصر ہسپتال فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا، ڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈرز تنظیم نے بتایا کہ اسرائیل کی مسلسل بمباری کے باعث بے گھر افراد، مریضوں اور عملے کو ہسپتال سے نکلنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں،ادھر غزہ کی گلیوں اورمکانوں میں حماس جنگجوں اوراسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں ،حماس نے اسرائیل کاجدید ترین ڈرون طیارہ مارگرایا،ادھر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کو آفت زدہ علاقہ قراردیتے ہوئے کہا کہ کوئی دلیل فلسطینیوں پر ظلم کا دفاع نہیں کرسکتی ، غزہ میں انسانی بنیادوں پر صرف امداد ہی تھی لیکن وہ بھی اسرائیل نے روک دی ،اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں فلسطین کی صورتحال پر بحث میں انتونیو گوتریس نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں کوئی گھر، سکول، ہسپتال بلکہ اقوام متحدہ کے ادارے بھی اسرائیلی بمباری سے محفوظ نہیں،فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے خطاب میں کہا کہ دنیا غزہ میں فوری جنگ بندی چاہتی ہے، اسرائیل کو ہٹ دھرمی سے روکنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی