غزہ میں وحشیانہ مظالم پربرطانیہ کی طرف سے آزادانہ تجارتی معاہدے کی بات چیت معطل کرنے کے اعلان پر اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی مخالفت میں برطانیہ اپنی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے تو یہ اس کی مرضی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھا ہے اور مزید کہا کہ بیرونی دبائو اسرائیل کو اس کے مقاصد کے حصول سے نہیں روک سکتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی