i بین اقوامی

اسرائیل کی مسجداقصی کے نیچے کھدائی، اسلامی آثار قدیمہ تباہ کرنے کی کوششتازترین

September 01, 2025

فلسطینی اتھارٹی نے کہاہے کہ اسرائیل مسجد اقصی کے صحن کے نیچے غیرقانونی کھدائی کرکے اسلامی آثار قدیمہ تباہ کر رہا ہے۔ایکس(سابقہ ٹوئٹر) ویسٹ بینک آبزرور کی پوسٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لیک ہونے والی ویڈیوز اس کے ناپاک عزائم کا ثبوت ہیں، اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصی کے نیچے غیرقانونی کھدائی شروع کر رکھی ہے، جس کے نتیجے میں اموی دور کے اسلامی آثار جان بوجھ کر مٹائے جا رہے ہیں۔ یہ آثار مسلمانوں کے جائز حق اور مسجد اقصی کی اسلامی شناخت کے ناقابلِ تردید ثبوت ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ سرگرمیاں مکمل طور پر خفیہ طریقے سے انجام دی جا رہی ہیں اور اسرائیل کا مقصد مسجد اقصی کو شہید کرکے مستقبل میں یہودی عبادت گاہ تعمیر کرنا ہے۔فلسطینی حکام نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں ۔ انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور یونیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اسرائیل کو ان اقدامات سے روکا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی