i بین اقوامی

اسرائیل کی سلامتی کے ساتھ ایرانی مفادات کو بھی یقینی بنانا ہوگا، تنازعہ پر اسرائیل اور ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطے میں ہوں،صدر پیوٹنتازترین

June 19, 2025

روسی صدر پیوٹن نے کہاکہ اسرائیل کی سلامتی کے ساتھ ایرانی مفادات کو بھی یقینی بنانا ہوگا، ایران تنازع پر اسرائیل اور ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطے میں ہوں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کے ساتھ ایرانی مفادات کو بھی یقینی بنانا ہوگا، جوہری توانائی میں ایرانی مفادات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، پہلی بات یہ ہے کہ فیصلہ ایران اور اسرائیل کو کرنا چاہئے۔پیوٹن نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کی زیر زمین تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا، ایران میں رجیم چینج آپریشن کے تباہ کن نتائج ہوں گے، روس نے ایران کو فوجی امداد دی ہے، روسی امداد کا حالیہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ روس کا ایران سے سٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ ہے فوجی تعاون کا نہیں، مذاکرا ت میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات ہو سکتی ہے

روس نیٹو اور یورپی ممالک پر حملے کا حامی نہیں، ٹرمپ سچ کہتے ہیں اگر وہ صدر ہوتے تو یوکرین سے جنگ نہ ہوتی۔روسی صدر نے مزید کہاکہ روس یوکرین بات چیت 22جون کے بعد ہونے کا امکان ہے۔دریں اثناء روسی صدر پیوٹن نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنمائوں نے ایران،اسرائیل کشیدگی کے فوری خاتمے کی ضرورت پر اتفاق کیا، روسی صدر نے ایرانی جوہری مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے پیش کش کی۔روسی صدر نے اسرائیل اور مغربی ممالک کے تحفظات کے سفارتی حل کیلئے ثالثی کی پیشکش پر زور دیا، ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہا ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں نے دنیا کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی