i بین اقوامی

اسرائیل کیخلاف مظاہرہ کرنے پر میساچیوسٹس یونیورسٹی نے طلبا کو معطل کردیاتازترین

February 16, 2024

اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کرنے پر امریکا کی میساچیوسٹس یونیورسٹی نے طلبا کو معطل کردیا،میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے جنوبی غزہ میں رفح پر اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کے گروہ کو معطل کردیا،صدر جامعہ سیلی کورن بلتھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں طلبا کی معطلی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ طلبا نے احتجاج کے لیے یونیورسٹی سے پیشگی اجازت نہیں مانگی،جواب میں طلبا گروہ نے بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ کا یہ فیصلہ فلسطینیوں کے حق میں وکالت پر حملہ ہے، ہمارے 13طلبا کو انفرادی طور پر مستقل معطلی کی دھمکیاں دی گئیں،انہوں نے جامعہ کی انتظامیہ کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جامعہ اپنے غیر منصفانہ فیصلے لاگو کرنا چاہتی ہے، انتظامیہ ہم سے احتجاج کرنے کا حق چھین رہی ہے، ہمارا احتجاج اسرائیل کی فلسطین میں ہونے والی نسل کشی کے خلاف تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی