اسرائیل کو ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل اور ڈرونز کا دفاع کرنا سوچ سے بھی زیادہ مہنگا پڑ گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے درجنوں میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرانے کیلئے اسرائیل کو ایک ارب 35کروڑ ڈالر یعنی 3کھرب 74ارب پاکستانی روپے سے زیادہ کے اخراجات برداشت کرنے پڑے۔میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے والے ایک ایرو میزائل کی قیمت 35لاکھ ڈالر اور میجک وانڈ میزائل کی قیمت 10لاکھ ڈالر ہے جبکہ حملہ ناکام بنانے کیلئے استعمال ہونے والے طیاروں کا خرچہ بھی کل اخراجات میں شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی