i بین اقوامی

اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وائٹ ہائوستازترین

January 29, 2024

امریکی وائٹ ہائوس نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی کے حوالے سے اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل کا حق اور فرض ہے کہ وہ حماس کے خطرے کے پیش نظر اپنا دفاع کرے، بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی حفاظت کرے،اپنے شہریوں کی جانیں بچائے۔اسی طرح ہم اسرائیل کی جنگ میں حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ہم سات اکتوبر سے اپنے دیرینہ اتحادی کے ساتھ ہیں اوراسے اسلحے کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں ہم یہ کرتے رہیں گے، ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی