برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون نے مصری سرحد پر غزہ کے انتہائی جنوب میں واقع شہر رفح میں مزید جنگی کارروائی کرنے سے پہلے اسرائیل کو سوچنے کا مشورہ دیا ہے،برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ یہ سوچنا غیر ممکن ہے کہ اتنی گنجان آبادی میں جنگ کیسے کی جائے کیونکہ رفح میں موجود فلسطینیوں بے گھر شہریوں کے لیے جانے اور رہنے کی کوئی اور جگہ نہیں ہے،کیمرون نے کہا کہ ہم رفح کی صورت ھال پر بہت تشویش میں ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کو اس بمباری کو روکے اور مزید کسی بھی کارروائی کے کرنے سے پہلے بہت سنجیدگی سے سوچے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنگ میں فوری وقفہ چاہتے ہیں اور یہ جنگی وقفہ آگے چل کر' سیز فائر' میں تبدیل ہونا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی