اسرائیل کے شہر ہرزلیہ میں ناروے کے سفیر کی رہائش گاہ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق ناروے کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آج شام اسرائیل کے شہر ہرزلیہ میں ناروے کے سفیر کی رہائش گاہ پر ایک دھماکہ ہوا ہے۔ای میل پر جاری کیے گئے بیان میں ناروے کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے آج رات سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے، واقعے کے دوران سفارت خانے کا کوئی بھی عملہ زخمی نہیں ہوا۔بیان میں دھماکے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، رہائش گاہ پر ایک دستی بم پھینکا گیا جس سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی